حیدرآباد۔29۔اپریل(اعتماد نیوز)تلنگانہ میں سب سے پہلے اور اولین حکومت کے
انتخاب کے لئے سب پہلی رائے دہی آغاز ہونے جا رہی ہے۔ جس کے لئے ریاستی
الیشکن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تمام انتخابی مراکز میں
پولنگ انتظامیہ انتخابی مراکز پر پہونچ گئے ہیں۔سرکاری اساتذہ ‘ انگن
واڑی ٹیچرز ‘لکچررس کی بڑی تعداد انتخابی عمل
میں مصروف ہیں۔ اور اعلی
عہدیداروں کی جانب سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے بغیر
کسی مشکل کے رائے دہی کے پر امن انعقاد کا تیقن دی ۔اس کے علاوہ نکسلائٹ
متاثرہ علاقوں میں صبح 7بجے تا 4بجے شام تک پولنگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا
گیا۔ تلنگانہ کے کل دس اضلاع میں کل جملہ 2,81,66,266ووٹرس حصہ لے رہے ہیں۔
جو تلنگانہ کے مستقبل کا فیصلہ کرینگے۔